کولمبو (اے پی اے) بودھ مت کے کٹر پیروکاروں کے احتجاج کے پیش نظر، اسلامی مذہبی رہنماو¿ں نے پیر کو ‘امن کی خاطر’ سری لنکا میں حلال مصنوعات پر لیبل کا نظام واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔سری لنکا کی مرکزی اسلامی تنظیم ‘آل سیلون جمعیت العلماء کے مطابق ان کی جانب سے جاری ہونے والا حلال سرٹیفیکیٹ اب صرف اسلامی ملکوں کو برآمد ہونے والی کھانے پینے کی اشیاءکے لیے ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ ملک کے صدر مہندرا راجہ پاکسا، جو خود بھی بودھ مت کے پیرو کار ہیں، نے بھکشوو¿ں پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی منافرت کو ہوا نہ دیں۔
سری لنکا: بودھ مت کے پیروکاروں کا احتجاج، حلال مصنوعات پر لیبل کا نظام واپس
Mar 12, 2013