لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوم قرارداد مقاصد کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں آج (منگل) صبح 10:30 بجے ایک فکری نشست بعنوان ”قرارداد مقاصد.... اہمیت اور غرض و غایت“ منعقد ہو گی جس کی صدارت چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی کریں گے۔ نشست سے جسٹس (ر) میاں اللہ نواز، پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، بیگم مہناز رفیع، پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی، ڈاکٹر شفیق جالندھری، قیصر شریف اور مولانا محمد شفیع جوش خطاب کریں گے۔ اس نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔