چاہ بہار (اے این این) پاک ایران گیس پائپ لائن کو دونوں ملکوں کی سرحد پر جوائنٹ لگا کر جوڑ دیا گیا، جوائنٹ لگانے کے موقع پر صدر آصف زرداری اور صدر احمدی نژاد موجود تھے، اس موقع پر ایرانی وزراءنے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا۔ جوائنٹ لگائے جانیوالے پائپوں پر ایران اور پاکستان کا جھنڈا چسپاں کیا گیا ، اس پائپ لائن کا قطر56مکعب فٹ ہے جو ایرانی سرحد سے 781کلومیٹر فاصلہ طے کرکے نواب شاہ لائی جائے گی۔ اس پائپ لائن سے 750ملین مکعب فٹ یومیہ گیس درآمد ہو گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان 65سالہ تاریخ میں سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ ہے۔