لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءملک میں اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال کے لوزان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے خصوصی ملاقات کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر پی ایچ ایف اگلے دو روز میں لوزان سوئٹزرلینڈ جا رہے ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق قاسم ضیاءنے اس سلسلہ میں ملک میں قائم عبوری کمیٹی کے کردار، سپریم کورٹ کے فیصلے اور قومی سپورٹس پالیسی کے حوالے سے آئی او سی کے صدر کو آگاہ کرینگے کہ پاکستان میں اولمپک ایسوسی ایشن کا کوئی وجود نہیں۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 15 اور 16 مارچ کو لوزان سوئٹزرلینڈ میں ہوگا۔