مشفق الرحیم اور محمد اشرفل نے بنگلہ دیش کی جانب سے سب بڑی شراکت کا ریکارڈ بنا ڈالا

گال (اے پی پی) مشفق الرحیم اور محمد اشرفل نے گال ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے کسی بھی وکٹ میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنا ڈالا، دونوں بلے بازوں نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچویں وکٹ میں 267 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد اشرفل 190 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد آﺅٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحیم نے 200 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، وہ ڈبل سنچری سکور کرنے والے بنگلہ دیش کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...