لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ بادامی باغ لاہور مےں عیسائی برادری کے ساتھ پےش آنے والے افسوسناک واقعے کی آڑ مےں حکومت پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کرنا بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا سب سے پر امن صوبہ ہے جہاں مثالی حکمرانی ہے لےکن مسلم لیگ(ن) کے مخالفین آئندہ انتخابات مےں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے خوفزدہ ہو کر حکومت پنجاب اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور سازشوں کو ہوا دے رہے ہےں۔ اپنے بیان میں سےد غوث علی شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنان مخالفین کی ہرزہ سرائیوں سے گھبرانے والے نہیں لاہور مےں جو کچھ ہوا اس کا افسوس ہم سب کو ہے مسلم لیگ(ن) ملک مےں اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی رواداری کو پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا زینہ سمجھتی ہے؛ میاں محمد شہباز شریف نے گذشتہ پانچ سالوں مےں حکمرانی کی اےسی شاندار روایات قائم کی ہےں جس کی وجہ سے تمام مخالفین کی سیاسی دوکانےں بند ہوتی نظر آرہی ہےں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) سانحہ بادامی باغ پر سیاست کر کے سانحہ عباس ٹاﺅن کے متاثرین کے زخموں پر نمک نہیں چھڑکنا چاہتی لےکن سندھ کے حکمرانوں کو یہ ضرور کہےں گے کہ بادامی باغ سانحے کے متاثرین کی بحالی کا آغاز تو ہو چکا لےکن عباس ٹاﺅن کراچی کے متاثرین کی مدد کون کرے گا؟