حکمرانوں کی ہر بات میں جھوٹ اور نیت میں کھوٹ ہے : میاں مرغوب احمد

Mar 12, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ہر بات میں جھوٹ اور نیت میں کھوٹ ہے۔ صدر زرداری نے ملک اور اداروں کی بجائے اپنا اقتدار اور اتحاد بچانا زیادہ ضروری سمجھا۔ حکمرانوں نے انتخابات کے سلسلہ میں عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے اپنے چہروں پر نقاب پہن لیا لیکن اب ان کا کوئی نیا جھوٹ انہیں شکست فاش سے نہیں بچا سکتا۔ قومی ضمیر کا فیصلہ آنے کے بعد انتخابات ملتوی اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنا اب پیپلزپارٹی کے بس کی بات نہیں ہے۔ ملک بدامنی کی آگ میں جھلس رہا ہے مگر حکمران اس آگ کو بجھانے کی بجائے سیاسی جوڑ توڑ کرنے میں مصروف ہیں۔ 

مزیدخبریں