انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آئنی پٹیشن دائر کر دی گئی۔

شفاف الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے آئینی پٹیشن ڈاکٹرمبشرحسن کی جانب سےدائرکی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اور انتخابی عمل کے لئے اسے صدر،پارلیمنٹ یا انتظامیہ سےاجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی خود مختاری برقرار رکھنا ضروری ہے۔ لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے مطابق انتخابات کرانے کا پابند بنائے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ بینک ڈیفالٹرز اور جعلی ڈگری ہولڈرز کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے بھی احکامات صادر کئیے جائیں، اور تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے اس بات کا حلف لیا جائے کہ وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ

کے معیار پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن