مفاہمتی پالیسی اختیار نہ کرتے تو نان اسٹیک ایکٹر حالات کو مزید خراب کردیتے، مفاہمتی پالیسی کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہوئی ہے.صدرآصف علی زرداری

 

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ اے این پی حکومت میں دوبارہ واپس آئی، انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترقی جمہوریت کا ثمرہے،، تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ ، وفاقی اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے، صدر آصف علی زرداری نے بے نظیر ہاؤسنگ منصوبے،ذوالفقار آباد ٹھٹھہ میں سوا چار ارب روپے کی لاگت سے 44 کلومیٹرسڑک کی تعمیر ، بے نظیر صحت اسکیم کے تحت 23 اضلاع میں 41 ٹراما سینٹرز کے قیام اور 39 تحصیل اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کے اہم رہنماؤں کا اجلاس بلاول ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور نگران حکومت کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن