لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال السر پھٹ جانے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ڈاکٹرز ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ ملک احسان گنجیال کے اہل خانہ نے ان کے دوستوں اور ساتھیوں سے ان کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
ملک احسان گنجیال کی السر پھٹ جانے سے حالت تشویشناک، دعائے صحت کی اپیل
Mar 12, 2014