صوابی: معمولی تکرار پر بھائی نے بھائی ساس نے بہوکوقتل کر دیا

صوابی (اے پی پی) صوابی میں زبانی تکرار پر بھائی نے بھائی کو جب کہ موضع تانو ضلع صوابی میں ساس نے بیٹی کے ساتھ مل کر اپنی بہو کو زبانی تکرار پر قتل کر دیا۔ بیوہ واجد علی سکنہ نوشین بانڈہ مانیری نے ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر واجد علی کو مبینہ طور پر اپنے بھائی وہاب نے قتل کر دیا۔ دریں اثناء پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق ناصر علی ولد زمان شاہ سکنہ تانو نے ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن مسماۃ (ش) زوجہ زاہد کو ان کی ساس زوجہ سمیع اللہ اور دختر سمیع اللہ نے گھر کے اندر اسلحہ آتشین سے قتل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...