فاروق آباد + جہلم ( نامہ نگاران) موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ڈی سی او جہلم جاںبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ڈی او سی ڈسڑ کٹ جہلم ذوالفقار بھٹی اپنی سرکاری گاڑی پر جہلم سے براستہ موٹر وے لاہور آ رہے تھے جب وہ فاروق آباد کے گائوں لالکے کے بالمقابل پہنچے تو پیچھے سے آنے والی کار نے ٹکر ماردی جس وجہ سے ذوالفقار بھٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد ندیم اور فرخ محمود شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ پہنچا دیا گیا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور میں کسی شخص کی طرف سے دائر درخواست کے سلسلہ میں ڈی سی او جہلم مرزا محمود الحسن اور ڈی پی اوجہلم افضل محمود بٹ کو طلب کیا گیا تھا جس میں ڈی سی او جہلم کی طرف سے نمائندگی ڈی او سی ذوالفقار بھٹی جبکہ ڈی پی او جہلم افضل محمود بٹ کی نمائندگی کے لئے ڈی ایس پی صدرطاہر بشیر کو بھیجا گیا،میٹنگ سے واپسی پر شیخو پورہ موٹر وے میں ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔
فاروق آباد: موٹر وے پر حادثہ، ڈی او سی جہلم جاں بحق، 2 افراد زخمی
Mar 12, 2014