’’تھر کی صورتحال‘‘ ایم کیو ایم سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے دیگر جماعتوں سے ملکر آج ریکوزیشن دیگی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تھر کی صورتحال پر ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں آج متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن جماعتیں مشترکہ درخواست جمع کرائیں گی۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے ایم کیو ایم کے فیصلے کی تائید کر دی۔ تحریک انصاف، ن لیگ، فنکشنل لیگ نے اجلاس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...