ایف بی ایس سی (ترمیمی) بل 2014ء مؤخر‘ رانا بھگوان داس کی تقرری کھٹائی میں پڑ گئی

خدا خدا کرکے سینیٹ کا 11واں  پارلیمانی سال ہو گیا۔  آخری روز ایوان ’’سائیں سائیں‘‘ کرتا رہا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2014ء کی  منظوری موخر  ہونے سے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے  کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ سید خورشید شاہ  نے اسحقٰ ڈار سے ملاقات میں جسٹس(ر) بھگوان داس کا نام چیف الیکشن کمشنر بنانے کی تجویز دی تھی۔ اعتزاز احسن اور پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر رضا ربانی  کی   ایوان سے غیر حاضری معنی خیز ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور رضا ربانی بل میں ترمیم کے معاملے پر ایک ’’صفحہ‘‘ پر نہیں ہیں۔
 دلچسپ امر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کچھ ارکان کہیں اور گائیڈ لائن لیتے ہیں سینیٹر فرحت اللہ بابر ،سعید غنی سمیت پیپلز پارٹی کے ارکان کا یہ موقف ہے کہ ان سے بالا بالا سید خورشید شاہ کو معاملات طے نہیں کرنے چاہیں۔سید خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور میاں رضا ربانی بل میں ترمیم کے معاملے پر ایک ’’صفحہ‘‘ پر نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن