مقبوضہ کشمیر: جھڑپ‘ لشکر طیبہ کے کمانڈر سمیت3 مجاہد شہید کرنے کا دعویٰ‘ فوجی ہلاک‘ میجر اور کئی اہلکار زخمی

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان خونریز جھڑپ‘ لشکر طیبہ کے کمانڈر سمیت تین مجاہدین شہید‘ ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ میجر سمیت کئی زخمی ہوگئے۔ تازہ جھڑپ ہندواڑہ میں اس وقت ہوئی جب سکیورٹی فورسز نے مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں لشکر طیبہ کے اہم کمانڈر سمیت دو مجاہدین شہید ہوئے جبکہ وسنی کنگن میں مجاہدین کی کارروائیوں سے تنگ ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی۔ لاپتہ شہریوں کی تلاش کیلئے غیر جانبدار کمشن بنایا جائے:بوڑھی ماؤں  نے اے پی ڈی پی کے بینر تلے خاموش دھرنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...