لاہور (آئی این پی) اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کالاباغ ڈیم بنانے کی خواہش ملک میں اتحاد و یکجہتی پر حملہ ہے۔ حکمران جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔ منگل کے روز ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے کی خواہش رکھنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور اب بھی ناکام ہونگے۔
مسلم لیگ( ن) کی کالاباغ ڈیم بنانے کی خواہش ملک میں اتحاد و یکجہتی پر حملہ ہے: سینیٹر زاہد خان
Mar 12, 2014