کراچی (خصوصی رپورٹ) حضرت خواجہ یحییٰ کبیر گرمیوں کے موسم میں ایک پہاڑ پر گئے۔ ان کے مسواک پتھر پر مارتے ہی چشمہ جاری ہو گیا۔ ’’امت‘‘ نے نعمت اللہ ہردی کی کتاب سے ایک اقتباس شائع کیا ہے جس کے مطابق خواجہ یحییٰ کبیر ظہر کے وقت وضو کیلئے پانی کی تلاش میں نکلے لیکن کہیں نہ ملا۔ وقت تنگ ہوتا دیکھ کر آپ نے مسواک پتھر پر ماری اور معجزہ رونما ہو گیا۔