اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ سے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عافیہ صدیقی کی امریکہ سے رہائی کیلئے وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن سے ملاقات کی جس میں کہا کہ اپوزیشن میں میاں نواز شریف نے ان کی رہائی کا وعدہ کیا تھا اب حکومت اپنا وعدہ پورا کرے جس پر وزیر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔