لاہور (خصوصی رپورٹر) یوم قراردادِ مقاصد کے تاریخی دن کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں آج بروز بدھ ساڑھے دس بجے صبح ایک فکری نشست بعنوان ’’قراردادِ مقاصد۔ اہمیت اور غرض و غایت‘‘ منعقد ہو رہی ہے جس سے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خلیل الرحمن خان، پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، علامہ احمد علی قصوری، ڈاکٹر پروین خان اور پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ندیم خطاب کریں گے۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔ یاد رہے 12 مارچ 1949ء کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی نے قرارداد مقاصد منظور کی تھی، اس تاریخی قرارداد کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ہر سال 12 مارچ کو یوم قرارداد مقاصد منایا جاتا ہے۔