پنجاب پولیس کے 10 ایس پیز، 18 ڈی ایس پیز اسی سال ریٹائر ہوجائینگے

لاہور (مرزا رمضان بیگ/ وقت نیوز) صوبائی پولیس سروس کے 10 ایس پیز اور دو لیڈی ڈی ایس پیز سمیت 18 ڈی ایس پیز رواں سال کے دوران ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں دس ایس پیز اور 18 ڈی ایس پیز رواں سال 60 سال کی عمر تک پہنچنے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ ایس پی محمد سرور 29 مارچ، سلطان محمود چدھڑ یکم اپریل، اختر علی 2 اپریل، محمد ریاض یکم مئی، محمودالحسن یکم مئی، جاوید اقبال، محمد اسلم خان 2 جون، قیوم نواز قیصرانی 30 جون، میاں عرفان اللہ 26 اگست اور ایس پی رب نواز یکم اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ ڈی ایس پی مظہر حسین شاہ 2 مارچ، محمد اعجاز خان 21 مارچ، ذوالفقار علی 10 اپریل، سرور شاہد 15 اپریل، عبدالرزاق یکم مئی، لیڈی ڈی ایس پی تسنیم صابر یکم مئی، ڈی ایس پی غضنفر علی شاہ 15مئی، غلام عباس یکم جون، ریاض الدین گیلانی 10 جون، طاہر مسرور 15 جون، ضیا حسین جعفری 10 جون، محمد عباس 5 جولائی، سعید احمد یکم ستمبر، ارشد محمود 8 ستمبر، محمد ظفر اللہ 11 اکتوبر، طارق ظفر 12 اکتوبر، تنویر احمد 12 اکتوبر اور لیڈی ڈی ایس پی سمیرا منور 16 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...