لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کے ترجمان نے بعض اخبارات میں امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل اور لانگ وال جرنل کے حوالے سے چھپنے والی خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے امن کی بات کی ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب نے خبر کوگمراہ کن، بے بنیاد اور قطعی غلط قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے کسی دہشت گرد گروپ کو ایسی پیشکش کے بارے میں رپورٹ قطعاً مضحکہ خیزہے۔ ترجمان نے کہا کہ درحقیقت آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم طلبا اور اساتذہ پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خاتمے کا عزم مزید مضبوط اور توانا ہوا اور حکومت پنجاب نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے آپریشن کو تیزتر کیا-
القاعدہ، ٹی ٹی پی یا کسی دہشت گرد تنظیم کو کوئی پیشکش نہیں کی گئی، امریکی اخبار کی خبر غلط ہے: ترجمان حکومت پنجاب
Mar 12, 2015