اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ رینجرز نے وہ کام کیا جو سندھ حکومت نہ کرسکی، تین سال پہلے کہا تھا نیٹو کا اسلحہ ایم کیو ایم والے لے گئے، آصف زرداری کے پاس میرے الزامات کا جواب نہیں پارٹی کے تنخواہ دار وکروں کے بیانات میرے الزامات کا جواب نہیں، نائن زیرو پر مجرموں کی پناہ کے ثبوت تھے، ہماری حکومت نے مجھے کارروائی کی اجازت نہیں دی۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ 90 پر پیپلزپارٹی کو کارروائی کرنی چاہئے تھی، ہمارے حکمران انکے بزنس پارٹنرہیں اس لئے کارروائی نہیں کرنا چاہتے تھے، خدا کا شکر ہے کہ رینجرز مظلوم کی آواز بنی اور چھاپہ مارا، میاں صاحب بزنس پارٹنر نہیں، اس لئے بلاخوف کارروائی کی۔ انہوں نے کہاکہ میں جس پارٹی کے خلاف بات کرتا ہوں انہیں پاگل لگتا ہوں گا۔
رینجرز نے وہ کام کیا جو سندھ حکومت نہ کرسکی: ذوالفقار مرزا
Mar 12, 2015