تتلے عالی: بھتہ نہ دینے پر تلخ کلامی، پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے منشیات فروش کو زخمی کردیا

تتلے عالی(نامہ نگار) پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے منشیات فروش کو شدید زخمی کردیا۔ بتایا گیا کہ تھانہ تتلے عالی پولیس کے کانسٹیبل ارشاد کی گذشتہ روز مرالی والہ میں شہزاد منشیات فروش سے مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ارشاد نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ اسے تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن