سکھر (آن لائن) رینجرز کی سندھ پنجاب سرحد پر کارروائی ، غیر ملکی پٹرول کے 3 آئل ٹینکرزتحویل میں لیکر تصدیق کیلئے کسٹم کے حوالے کر دیئے ، سندھ پنجاب سرحد پر رینجرز نے 3 آئل ٹینکرز کو روک کر معلومات حاصل کیں تو ٹینکروں میں غیرملکی آئل (ایرانی پٹرول) کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور تینوں ٹینکروں کو تحویل میں لیکر اسکی اطلاع کسٹم (لینڈ) کودی کسٹم حکام نے آئل چیک کر کے اسکی تصدیق کیلئے پاکستانی آئل (پٹرول ) کی کر کے انہیں چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا رینجرز کی کاروائی کے دوران پکڑے گئے تینوں آئل ٹینکرز میں غیر ملکی (ایرانی پیٹرول ) موجود تھا جسے سکھر کے کسٹم افسران نے بھاری رشوت وصول کر کے اسکی تصدیق پاکستانی آئل سے کی ہے جو غیر قانونی طریقہ کار ہے۔