آیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر نامزد پرچہ درج کرائونگا: مرید حسین قریشی

Mar 12, 2015

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ایم پی اے مخدوم مرید حسین قریشی نے پولیس اور نشتر ہسپتال انتظامیہ کے رویہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری درخواست پر پولیس رپورٹ کیساتھ ساتھ میری آیا زینب بی بی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے تاحال مجھے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ آیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر نامزد پرچہ کراؤنگا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب میں تھانہ دولت گیٹ میں اپنی آیا زینب بی بی کی زہریلے کھانے سے ہلاکت اور اپنی حالت خراب ہونے کی رپٹ درج کرانے گیا اور اسی طرح پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال گیا تو پولیس اور نشتر انتظامیہ کا رویہ تبدیل تھا اور مجھے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔

مزیدخبریں