ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا پاکستانی گرفتار

Mar 12, 2015

ٹورنٹو (رائٹر) کینیڈا کے امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی کو ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے اور دیگر اہداف پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستانی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اس نے اپنی منصوبہ بندی کے بارے میں ایک خفیہ پولیس افسر کو آگاہ کردیا۔ 33 سالہ سابق طالب علم جہانزیب ملک کو ایک طویل تحقیقاتی عمل کے بعد پیر کو گرفتار کیا گیا۔ اس نے مبینہ طور پر پاکستان کا سفر کیا اور لیبیا میں جنگ کی تربیت بھی حاصل کی۔ اس نے خفیہ پولیس افسر کو بتایا کہ اس نے ریموٹ کنٹرول بم بنایا جس سے وہ امریکی قونصل خانے اور دیگر اہم عمارات کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔ جہانزیب ملک کو 2009ء میں کینیڈین شہریت دی گئی تھی۔

مزیدخبریں