لاہور (اے پی پی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر 2009-2014ء کے دوران جاری کئے گئے پنجاب حکومت کے جاری کردہ اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کی آخری تاریخ 10 مارچ سے بڑھا کر 25 مارچ کردی گئی ہے۔ لہٰذا عوام اپنے شہر کے کسی بھی قریبی نادرا سنٹر میں جاکر اپنا پرانا اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروا سکتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک لاہور ریجن کے تمام 52 نادرا سنٹرز میں 6 ہزار سے زائد اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کئے گئے جن میں سے صرف لاہور شہر میں ساڑھے 4 ہزار کے قریب اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کئے گئے۔