حافظ آباد( نمائندہ نوا ئے وقت) حافظ آباد ریلوے پولیس نے 15افغانی بچوں اور انکے سرغنہ کو قانونی دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار کر لیا، بچوں کو پاکستان ایکسپریس کے ذریعے راولپنڈی لیجایا جا رہا تھا اور ان کی عمریں 12سے 15سال ہیں۔ انہیں بیرون ملک منتقل کیا جانا تھا۔ مانسہرہ کا حیات اللہ15افغانی بچوں کو لے جا رہا تھا کہ حافظ آباد ریلوے سٹیشن پر پولیس نے شک گزرنے پر ان سے دستاویزات طلب کیں لیکن وہ کوئی بھی ثبوت پیش نہ کر سکا جس پر پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی۔ ملزم حیات اللہ نے ان بچوں کو ہری پور کے علاقہ سے لیا اور انہیں بلوچستان کے راستہ ایران سمگل کیا جانا تھا مزید تفتیش جاری ہے۔
حافظ آباد ریلوے سٹیشن سے 15 افغان بچے اور سرغنہ گرفتار‘ بیرون ملک سمگل کرنے کیلئے بلوچستان لیجایاجارہا تھا
Mar 12, 2015