نارنگ منڈی (نامہ نگار)نارنگ منڈی کے گائوںدودھے میں19سالہ یتیم نوجوان اویس تاج علی کواغواء کرنے کے بعدبڑی سفاکی سے ہلاک کر دیاگیااورنعش بی آربی نہرمیںپھینک دی۔ بیوہ ماںپرغشی طاری ورثاء کاشدید احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب سے سخت نوٹس لینے اورملزمان کے خلاف کارووائی کامطالبہ کیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ مقتول کو 10 روزقبل نامعلو م ملزمان نے گائوںسے اغواء کیاگیااورسفاک ملزمان نے اغواء کے بعداسے فائرنگ کرکے ہلاک کیااور نعش قتل چھپانے کے لئے بی آربی نہر میں پھینک دی گئی تاکہ قتل کاسراغ نہ لگ سکے بی آربی نہر میںپانی کم ہونے کی وجہ سے نعش کنارے لگ گئی اور گذشتہ رات رینجرزکی اطلاع پرپولیس نے نعش بی آربی نہرسے نکال کرپوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی ہے۔ مقتول کواغواء کرنے کے بعدکیوںقتل کیاگیا۔ ملزمان کون تھے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے اورنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ مقتول کے والد تاج علی کو 6 سال قبل جائیدادکے تنازعہ پر قتل کیا گیا تھا اور مقتول گھرکا واحد خودکفیل تھا۔ پولیس کے مطابق اس اندھے قتل کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔