کراچی: 9 سالہ بچی سے شادی کرنیوالے 3 5 سالہ شخص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Mar 12, 2015

کراچی (آن لائن) مقامی عدالت نے کم عمری کی شادی کے قانون کے تحت مقدمے میں دلہا اور گواہان کے اکیس مارچ کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں کم عمری کی شادیوں سے متعلق قانون سازی کے بعد درج ہونیوالے پہلے مقدمے میں دلہا پینتیس سالہ دلہا عزیز اللہ ، نکاح خواں گواہان اور وکلاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔نو سالہ آمنہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو اغواء کرکے شادی کی گئی ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف دولہا عزیز اللہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم جاری کردیا ہے ، ماہر قانون دان نور ناز آغا کا کہنا ہے کہ قانون سازی کے بعد اب ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

مزیدخبریں