ممبئی (دی نیشن رپورٹ) انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنے پر پاکستانی ہائی کمشنر کو ملک سے نکال دیا جائے۔ شیوسینا کے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘ نے اپنے اداریے میں مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کو کشمیری ’’علیحدگی پسندوں‘‘ کا گاڈ فادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مفتی سعید کے برسر اقتدار آنے سے کشمیری ’’علیحدگی پسند‘‘ مضبوط ہوئے ہیں۔