اسلام آباد: صدر، وزیراعظم کیلئے لگائے گئے روٹ سے مشکوک شخص گرفتار

Mar 12, 2015

اسلام آباد (آن لائن) سکیورٹی فورسز نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ کراچی اور صدر ممنون حسین کے دورہ آذربائیجان کیلئے روانگی سے قبل لگائے گئے روٹ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جسے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم کے دورہ کراچی اور صدر ممنون حسین کے دورہ آذربائیجان کی روانگی کیلئے فیض آباد سے راول چوک تک وی آئی پی روٹ لگایا گیا تھا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا مشکوک شخص کا تعلق سوات سے ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسے 7 سے 10 بار اسی علاقے میں دیکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں