لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ قومی اداروں کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عدالت نے یہ ریمارکس 5 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گیس چوری کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت میں دیئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم ریاض نے سی این جی پمپ پر میٹر ٹمپرنگ کر کے گیس چوری کی اس پر 5کروڑ 20لاکھ روپے گیس چوری کا الزام ہے ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانت منظور کی۔ ملزم ریاض نے بتایاکہ الزام بے بنیاد ہے، پولیس کے پاس کوئی ثبوت بھی نہیں۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم ریاض کی ضمانت منسوخ کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
قومی اداروں کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: ہائیکورٹ
Mar 12, 2015