سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ ’’سمگلنگ‘‘ کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں پشاور میں سینٹ الیکشن کے دوران ووٹوں کی مبینہ سمگلنگ کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت الیکشن کمشن کو نتائج کے اعلان سے روکتے ہوئے سینٹ کے انتخابی عمل کو کالعدم قرار دیکر ازسرنو پولنگ کا حکم دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ بآسانی پو لنگ سٹیشن سے باہر سمگل ہوتے رہے اور الیکشن کمشن تماشہ دیکھتا رہا۔ پو لنگ سٹیشن کو پر یس کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا اور یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اسکا کنٹرول صوبائی حکومت اور الیکشن کمشن میں کس کے پاس تھا۔ درخواست میںصوبائی اسمبلی کی خاتون رکن نگت اورکزئی کو فر یق بنایا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اس مر کی نشاندہی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...