32 اضلاع میں جانوروں، پرندوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی: ارشد جٹ

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی محکمہ لائیو سٹاک ارشد جٹ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے 32اضلاع میں کارپٹ ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے اور اب آخری مرحلہ میں ساہیوال، لیہ، راجن پور اور جہلم کے اضلاع میں گھر گھر جا کر جانوروں اور پرندوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کارپٹ ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ مہم میں جانوروں کے اعداد شمار بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مویشی پال حضرات، نمبردار، امام مسجد اور کریانہ سٹور والوں کے ٹیلی فون نمبرز اور شناختی کارڈ نمبرز بھی لیے جا رہے ہیں۔ ان کو ٹیلی فون کی مفت سم بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ محکمہ اور ان حضرات میں باہمی رابطہ کو فروغ دیا جا سکے اور جانوروں سے متعلقہ امور میں محکمہ ان حضرات کی رہنمائی کر سکے۔ اس سلسلہ میں عاشق حسین ڈوگر ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک اور ڈاکٹر عثمان سٹاف آفیسر سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی زیر نگرانی ضلع ساہیوال میں اس مہم کا آغاز کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن