پیرس فیشن ویک کا رنگا رنگ ایونٹ اختتام کو پہنچا،ایک ہفتہ سے جاری فیشن ویک میں دنیا بھر سے معروف ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کی اور شائقین سے خوب داد سمیٹ مغربی ڈیزائن کے حیسن امتزاج نے پہناوٴں کو حسین بنایا تو وہیں رنگوں نے بھی ملبوسات کی دلکشی میں اضافہ کیا،خوبصورت اور حسین ماڈلز نے جدید ملبوسات پیش کیے تو دیکھنے والے بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکےفیشن ویک کے آخری روزفرانس اور اٹلی کے مشہور برانڈ کے دیدہ زیب ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا، خوبرو ماڈلز نے گہرے رنگوں کے منفرد ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک کی اور خوب داد سمیٹیشو میں اونچی ایڑھی والے جوتے، سیاہ ملبوسات اور کیپ شو کی نمایاں شناخت تھی،،ملبوسات کے ساتھ ساتھ شو کا ریمپ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ریمپ پر بکھرے خشک پتے دھوئیں کے بادلوں میں عجب نظارہ پیش کرتے رہے،