کراچی (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ساس بہو کا قصہ چھیڑتے ہوئے گھر میں ساس کے ساتھ امن قائم کرنا پڑتا ہے، پیپلز پارٹی ہماری ساس، مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کی ساس اور ہم سب کی ساس راولپنڈی میں ہے۔ بہو ساس کو خوش نہیں رکھے گی تو ساس بھی نہیں چھوڑے گی اور ساس بہو کا خیال نہیں رکھے گی تو بڑی ساس اس کو نہیں چھوڑے گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو اور ایس ایم لاء کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے وسائل کو صحیح استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔