نئی دہلی(آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ کے جج جسٹس شرد بوبڈے نے کہا ہے کہ سارک ممالک کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ عدالت قائم کرنی چاہیے ،بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جج بوبڈے نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ممبئی میں حملے ہوئے جس کے تانے بانے ہمسایہ ملک سے ملتے تھے ،انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ میرے خیال میں سارک ممالک کوچاہیے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ عدالت تشکیل دےں جس میں رکن ممالک کے ججز شامل ہوں،ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے سرحد پار دہشت گردی سے بھی نمٹا جا سکتا ہے ۔انہوںنے سارک ممالک میں مشترکہ عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف دہشت گردی کی روک تھام ہوگی بلکہ ایک دوسرے کے تجربات سے بھی فائدہ حاصل کیا جا سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ سارک کے کئی رکن ممالک کے ساتھ اس تجویز کو شیئر کریںگے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا جائیگا۔
بھارتی جج