اسرائیلی فورسز کا فلسطینی ٹی وی سٹیشن پر دھاوا نشریات بند کروا دیں : منیجر گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس(ایجنسیاں+اے ایف پی)اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فلسطینی ٹوڈے (فلسطین الیوم) ٹیلی ویژن کے دفتر پر دھاوا بول کر اسے بند کردیا اور مینجر کو تشدد کی شہ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کی داخلی سکیورٹی کی ذمے دار ایجنسی شین بیت نے فوج کے ساتھ مل کر گزشتہ شب یہ کارروائی کی ۔ شین بیت نے چینل پر جہاد اسلامی کی جانب سے نشریات پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔ ایک بیان میں کہا کہ چینل مغربی کنارے میں جہاد اسلامی کی جانب سے لوگوں کو ترغیب وتحریص دینے کے لیے استعمال ہورہا تھا اور وہ اسرائیل اور اس کے شہریوں پر حملوں پر اکسا رہا تھا۔ جذبات انگیز بیانات انٹرنیٹ سے بھی نشر کیے جا رہے تھے۔ اسرائیلی فورسز نے منیجر34 سالہ فاروق علیات کو گرفتار کر لیا۔وہ جہاد اسلامی کے رکن ہیں۔ انھیں اس سے قبل بھی ان کی سرگرمیوں پر اسرائیل میں قید کیا جاچکا ہے۔ رملہ میں بندش کے باوجود اس چینل نے حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی میں اپنی نشریات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی یکم اکتوبر سے جاری تشدد آمیز کارروائیوں میں 188 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ادھر اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل اور رملہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران تقریباً 24 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دریں اثناء اسرائیل کی تمام ترپابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی شہری نماز جمعہ ادا کرنے مسجد اقصی پہنچ گئے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے امام قبلہ اول نے کہا کہ صہیونی دشمن کی تمام سازشوں کا محور مسجد اقصی ہے۔سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مارے جانے والے فلسطینی شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ جمعہ کے روز دن بھر یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہوتے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں کو نعرے بازی سے روکنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ دریں اثناء95 دن مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق رفتہ رفتہ روبہ صحت ہیں۔ دریں اثناءاسرائیلی فورسز نے 177 فلسطینی مزدوروں کو غیر قانونی قرار دیکر گرفتار کر لیا۔
ہزاروں فلسطینی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...