شادباغ، نجی سکول کے سکیورٹی گارڈ کے پستول سے اچانک گولی چل گئی 2 راہگیر زخمی، ملزم گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ شادباغ کے علاقہ میں نجی سکول کے سکیورٹی گارڈ کی گن سے اچانک گولی چلنے سے 2 راہگیر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ واقعہ پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ سکول کے طلباء کو چھٹی دیدی گئی۔ شیر شاہ روڈ میں ہجویری گرائمر سکول کے باہر سکیورٹی گارڈ اسد اپنی گن سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا کہ اسی دوران اچانک فائر ہو گیا جو سامنے سے آنیوالے راہگیروں نصیر اور حبیب کو جا لگا اور دونوں زخمی ہو کر سڑک پر گر گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اتفاقیہ ہے تاہم قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن