اسلام آباد (آن لائن) عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ، توانائی پر سبسڈی میں کمی اور نجکاری سے معیشت مستحکم ہوگی‘ سکیورٹی صورتحال، بجلی کی لوڈشیڈنگ، مشکل کاروباری حالات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کو ئی واضح نظام نہیں ہے۔ عالمی بینک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کابجٹ خسارہ رواں برس مجموعی ملکی پیداوار کے تین اعشاریہ پانچ فیصد تک گرجائے گا۔ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ،توانائی پر سبسڈی کے خاتمے اور خسارے والے اداروں کی نجکاری سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی۔ پاکستان چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت ملک میں سرمایہ بڑھے گی۔۔مالی سال دوہزارسترہ میں شرح نمو چار اعشاریہ آٹھ فیصد ہوجائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مشرق وسطی سے ترسیلات زر میں کمی کا امکان نہیں۔ سکیورٹی صورتحال میں بہتری بھی مستقبل کی شرح ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔
ورلڈ بنک
پاکستان میں سکیورٹی صورتحال‘ لوڈشیڈنگ ترقی میں رکاوٹ ہے: ورلڈ بنک
Mar 12, 2016