اندور(آن لائن)بھارت میں کالج کے ایک پروفیسر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فروخت کرنے کی پوسٹ کرنے پر حراست میں لے لیاگیا۔بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق 30 سالہ دلیپ مالے اور ان کے شاگرد کملیش مہرا کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،پروفیسر دلیپ مالے نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹس پر یہ پوسٹ کی تھی کہ کچھ لوگوں کا مقروض ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو فروخت کرنا چاہتا ہے ،پیسوں کی اشد ضرورت ہے وہ بیوی کو ایک لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنا چاہتا ہے،جب اس کی بیوی نے یہ پوسٹ پڑھی تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ،دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ یہ پوسٹ پروفیسر نے نہیں بلکہ اس کے شاگرد نے اس کے اکاﺅنٹس سے کی ہے۔
بیوی برائے فروخت
بھارت،فیس بک پر بیوی اور بیٹی کی فروخت کیلئے پوسٹ شیئر کرنے پر پروفیسر اور شاگردگرفتار
Mar 12, 2016