ایف۔ 16 طیاروں کے خلاف قرارداد مسترد ہونا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے: جلیل عباس

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر عباس جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے خلاف امریکی سینٹ میں قرارداد مسترد ہونے پر کہا ہے کہ پاکستان امریکہ شراکت داری خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، پاکستان دہشت گردی جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے پ±رعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کا مسترد ہونا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف اور مستحکم پاکستان امریکہ تعلقات کا مظہر ہے۔ سینٹ میں ہونے والی ووٹنگ پاکستان امریکہ تعلقات کی مضبوطی اور قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
جلیل عباس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...