لاہور (نامہ نگار) سی آئی اے اقبال ٹائون پولیس نے اچھرہ رحمان پورہ میں 2 سالہ بچے قاسم کو گلا دبا کر قتل کر کے واشنگ مشین میں لاش چھپانے والے ملزم محمد جنید کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم محمد جنید مقبول بچے قاسم کی خالہ کا بیٹا ہے۔ ملزم کو رنجش تھی اسکے خالو ریاست علی نے اسکی پسند کی جگہ رشتہ نہیں ہونے دیا تھا۔ ڈی ایس پی ریاض شاہ کی سربراہی میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے معصوم بچے کے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگایا ہے۔
2 سالہ بچے کی واشنگ مشین میں نعش، قاتل خالہ کا بیٹا نکلا، گرفتار
Mar 12, 2016