پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ لڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے: بھارتی فضائیہ

نئی دہلی(کے پی آئی)بھارتی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ گھٹتی ہوئی قوت کے پیش نظر وہ پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ لڑنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے جب بھارتی فضائیہ میں سکواڈن کی تعداد 42سے گر کر 33تک پہنچ گئی ۔ان 33جنگی جہازوں میں سے بھی بیشتر عروسی طرز کے SU30جہاز ہیں جو اس وقت بھارت فضائیہ کے سب سے کلیدی جنگی جہازوں میں شمار کئے جاتے ہیں تاہم ان جہازوں کا معیار اس قدر بہتر نہیں اور ہمہ وقت فعال جہازوں کی تعداد55فیصد کے آس پاس ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ 100جنگی جہازوں میں سے صرف 55ہی دستیاب رہتے ہیں باقی45ہروقت زیر مرمت رہتے ہیں ۔بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ائیر مارشل بی ایس دھنوا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا بیک وقت دو جنگی محاذوں پر فضائی کارروائی کرنے کیلئے ہمارے پاس مطلوبہ قوت دستیاب نہیں ۔بیک وقت دو جنگی محاذ ایک ایسا خدشہ ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے تاہم کیا ہماری قوت معقول ہے بلکہ نہیں ۔کیونکہ جنگی جہازوں کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے۔ دھنوانے مزید کہاہم نے اپنے خدشات سے حکومت کو آگاہ کردیا اور حکومت کو بھی اس کا احساس ہے ۔یہی وجہ ہے حکومت نے 36رافیل جنگی جہازوں کی خریداری کا معاہد ہ کیا ۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا فضائیہ کو اس کے علاوہ مزید درمیانہ درجے کے کثیر المقصد جنگی طیاروں کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ مختلف امکانات پر غور کیا جارہا ہے اور ایسے طیاروں کی خریداری کی ضرورت ہے ۔
بھارتی فضائیہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...