کرپشن کےخلاف 8 اپریل کو لاہور میں دھرنےکا اعلان ، قومی دولت لوٹنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے: سراج الحق

Mar 12, 2016 | 19:43

ویب ڈیسک

 جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کرپشن کےخلاف 8اپریل کو لاہور میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے توبہ کر لیں، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، پارلیمنٹ نے آواز نہ سنی تو آئین میں رہتے ہوئے دوسرے طریقے آزمائیں گے۔ منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی بینکوں سے لوٹی رقم واپس آ جائے تو 6کروڑ نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔ نیب لوٹی رقم واپس لانے کی بجائے پلی بارگین کا طریقہ اپناتا ہے،جو قوم کےساتھ دھوکہ ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ جن لوگوں نے قوم کو مفلوج بنایا، وہی پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والے ایک دوسرے کی چوریوں پر پردہ ڈالتے ہیں۔ عوام کرپٹ لوگوں کا سماجی بائیکاٹ کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ مصطفی کمال کے ہاتھ میں اگرصرف جھنڈا ہے تو پھر ٹھیک ہے اور اگر جھنڈے کے ساتھ ڈنڈا بھی ہے تو پھر سوچنے کی بات ہے۔ اس موقع پر سراج الحق نےا سٹیس کو، بس کرو کے نعرے بھی لگوائے۔

مزیدخبریں