لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ ساہیوال زون نے اب تک غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کی مد میں 224 ملین روپے اور یکم جنوری تا 10 مارچ تک 50 ملین روپے کی وصولی کی ۔ یہ بات سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت ساہیوال زون کے اجلاس میں بتائی گئی۔ صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب، قائم مقام زونل ہیڈ رانا طاہر عزیز اور زون بھر کے منیجرز اور ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور وہاڑی کے ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بینک نے ساہیوال زون میں فصل ربیع 2015-16ءکی مد میں 31 کروڑ 3 ہزار 1 سو روپے کے قرضہ جات جاری کیے اور فصل خریف 2015ءکی مد میں 98.18 فیصد کے حساب سے 30 کروڑ 23 لاکھ 78 ہزار 700 روپے کی وصولی کی۔