چیئرمین واپڈا کا دورہ‘ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کا جائزہ

ٰٰلاہور( نیوز رپورٹر) چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے 969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کلیدی اہمیت کے حامل اس منصوبے کی نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق تکمیل کیلئے اپنی کوششوں کوتیزتر کردیں۔چیئرمین واپڈا نے آزاد جموں وکشمیر میں وادی¿ جہلم میں مجوہی کے مقام پرپراجیکٹ سائٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ سائٹ پرگزشتہ سال مئی میں راک برسٹ کی وجہ سے ٹنل بورنگ مشین متاثر ہوئی تھی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انجینئر محمد زبیر ، پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنسلٹنٹس او رکنٹریکٹرز بھی اس دوران ا ن کے ہمراہ تھے ۔نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا پیداواری یونٹ جولائی2017ءمیں مکمل ہوگا جبکہ باقی تین یونٹس مرحلہ وار 2017ءکے آخر تک مکمل کر لئے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...