کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران مندے پر انڈیکس 432.06 پوائنٹس کمی پر 4بالائی حدود برقرار نہ رکھ کر 49191.75 کی نچلی سطح پر بند رہیں۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 18ارب روپے سے زائد کمی رہی۔ ہفتے کے دوران سیاسی حالات غیریقینی کے شکار‘غیرملکی سرمایہ کا متواتر انخلائ‘ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی فروخت میں دبائو اورکئی منفی عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اپنے پھنسے ہوئے سرمایہ کے انخلاء میں رہے۔ ماہر ین کے مطابق پانامہ کیس پر فیصلہ محفوظ ہونے اور سیاسی عدم استحکام پر مارکیٹ دبائو میں ہے۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار1970کمپنیوں تک رہا جس میں 685کمپنیوں میں اضافہ‘ 1198کمپنیوں میں کمی اور87کمپنیوں میں استحکام رہا۔ ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری کی مالیت میں ایک کھرب 18ارب 26کروڑ 10لاکھ 3ہزار671 روپے کی کمی رہی جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت مزید گھٹ کر96 کھرب 97 ارب 13کروڑ 74 لاکھ 28 ہزار 832 روپے رہ گئی۔ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 4 روزہ مندا اور ایک روزہ تیزی ریکارڈ کی گئی۔