لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ٹیکس ریجنل آفس میں ٹیکس بار کی طرف سے ملک بھر کی ٹیکس بارز اور ماہرین کی طرف سے تجاویز پر مبنی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میںسابق صدور لاہور ٹیکس بار حبیب الرحمن زبیری، اجمل خان، محمد اویس، صدر لاہور ٹیکس بار فرحان شہزاد ، جنرل سیکرٹری انور اسماعیل میو، صدر کراچی ٹیکس بار ریحان جعفری، صدر اسلام آباد اعجاز راٹھور، صدر شیخوپورہ خالد متین، جنرل سیکرٹری طارق شہزاد کمبوہ، صدر خورشید انور میانوالی ٹیکس بار، شعیب رضوان صدر ساہیوال ٹیکس بار، صدر سیالکوٹ شکیل احمد، جنرل سیکرٹری اوکاڑہ شیخ احسان الحق، صدر ملتان شاہد سلیم، صدر قصور میاں غلام احمد انصاری، صدر پشاور ٹیکس بار مشتاق احمد ٹیکس ماہرین مشتاق سکھیرا، ذوہیب الرحمن زبیری، عاشق علی رانا، علی حسن رانا سمیت دیگر نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس ہولڈرز کے حوالے سے آڈٹ پالیسی تبدیل کرے اور اپنی توجہ کرپشن کے ذریعے سوئس اکائونٹس سمیت دیگر ملکوں میں غیر قانونی رقوم کی واپسی کے لائحہ عمل پر بھی اقدامات کے آغاز پر مرکوز کریں۔
ایف بی آر سوئس اکائونٹس سے رقوم کی واپسی پر توجہ دے، ٹیکس بارز کی تجاویز
Mar 12, 2017